واشنگٹن ،13؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے اس افریقی ملک میں چار ہزار امن فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکا کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد پر سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یہ اتفاق بھی کیا کہ اگر جنوبی سوڈان کی حکومت نے اس تعیناتی کو روکنے کی کوشش کی تو اسے اسلحے کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ جنوبی سوڈان میں دسمبر دو ہزار تیرہ میں شروع ہونے والے بحران کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔